حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امریکی وزارت خارجہ میں ایرانی میز کے سابق انچارج نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا جہاز ڈوب رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی حکومت کے ڈوبتے ہوئے جہاز کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی نمائندے برائے ایران کے امور "برایان ہوک" کے استعفیٰ کے حوالے سے کہا کہ اس جہاز سے چوہے فرار ہو رہے ہیں اورلکھڑاتی ٹرمپ انتظامیہ بدحواسی کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ حکومت کے مستقبل کو زوال اور نابودی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ صرف استعفیٰ دینے والے امریکی نمائندے 'برایان ہوک' ایرانی نظام کا تختہ الٹنے کیلیے وائٹ ہاوس کے خواب کو حقیقت بنانے کے راستے میں کامیاب تھے نہ ہی اس کا جانشین 'الیوت آبرامز' اس کے قابل ہوسکیں گے۔